پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق لوگوں کو شامل رکھا جائے، چوہدری اصغر آرائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری کی رہائش گاہ پر غریب اور مستحقین میں راشن اور امدادی اشیاء تقسیم کیا گیا اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS- 120 کے صدر چوہدری اصغر آرائیں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق بھائیوں کو شامل رکھنا ایک نیک اور احسن سوچ ہے جسے ہماری خواتین ونگ نے انجام دیکر شہید بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اُجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واھد جماعت ہے جو غریب عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور انشا اللہ ہم اپنے جواں سال چیئر میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان سے بھو ک ،غربت اور افلاس کا خاتمہ کرکے ایک خوشحال پاکستان تعمیر کرینگے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں اپنے مظلوم فلسطینی اور متاثرین کیمپ میں موجود لاکھوں بے گھر بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے انہوں نے کہاکہ اپنے مفلوک الحال بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے والوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے۔