پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری کی رہائش گاہ پر خواتین کے جنرل ورکر اجلاس سے مقررین کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کے زیر اہتمام 18 اکتوبر شہداء کارساز کے موقع پر پیپلز پارٹی کے تحت منعقدہ شہر قائد میں تاریخی جلسہ عام کے حوالے سے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈیژن کے صدر فرزانہ بلوچ نے کہا ہے بلا ول بھٹو کی قیادت میں 18 اکتوبر کو مزار قائد پر عوام کا سمندر اپنے جواں سال قائد کا شاندار استقبال کرے گا۔

کراچی کی خواتین ریکارڈ تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گی شاہ فیصل کالونی کی خواتین کے جنرل ورکر اجلاس پیپلز پارٹی کراچی کی جنرل سیکریٹری شمع مٹھانی، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی ،رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز، روحانہ، شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین مقررین نے کہاکہ 18 اکتوبر شہداء کارساز کے موقع پر پیپلز پارٹی کے تاریخی جلسہ عام سے چیئر مین بلاول بھٹو تاریخی خطاب کرینگے خواتین مقررین نے کہاکہ شہید بی بی کے ادھورے سفر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں منزل تک پہنچا ئیں گے۔

SHAH FAISAL TOWN

SHAH FAISAL TOWN