لندن (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور آج بھی چارٹرڈ آف ڈیموکریسی پر قائم ہیں۔ میاں صاحب اور اپوزیشن مل کر مسئلے کا حل نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں بلاول اور آصف زرداری بھی ایک پیج پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بہت جلد پاکستان آئیں گے۔
سابق صدر موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاناما لیکس میں کوئی نام نہیں جس چینل نے رپورٹ دی ہے اس کیخلاف عدالت جاؤں گا۔