پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے تحت کھلی کچہری آج منعقد ہوگی

Pakistan Peoples Party

Pakistan Peoples Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد (آج) مورخہ 16 ستمبر 2014ء بروز منگل بمقام رانا لان،زیدی منزل بس اسٹاپ شیٹ نمبر 24 ماڈل کالونی بالمقابل ملیر چھائونی گیٹ نمبر 2 پر کیا گیا۔

جس میں صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری عوامی مسائل کے حوالے سے شکایات سنے گے اس موقع پر پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن ،چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ضلع کورنگی جمیل اختر بھی موجود ہوں گے۔