پیپلزپارٹی انتخابی مہم کا آغاز 4 اپریل سے کرے گی،کائرہ

Kaira

Kaira

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کا آغاز چار اپریل کو گڑھی خدا بخش سے کرے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ منعقد کرکے اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو زرداری چار اپریل کے جلسے میں شریک نہیں ہونگے کیونکہ انہیں دیگر قائدین کے مقابلے میں زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار اپریل کو لاڑکانہ میں ہونے والا سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس محدود ہو گا۔