پیپلز پارٹی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دے دی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف جوڈیشل کمیشن کو درخواست دیں گے، بشری اعتزاز اور اعتزازاحسن کے حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت بھی جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ۔