کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات میں، اور اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور عام آدمی کی پارٹی ہے۔
پیپلز پارٹی کا وجود وڈیروں کو آج سے نہیں بلکہ پارٹی کے قیام کے وقت سے ہی کھٹکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن پہلے بھی مایوس ہوئے اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔
تاریخ گواہ ہے کہ جس نے پیپلز پارٹی سے وفا نہ کی وہ ذلیل اور رسواء ہوا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔