بدین (رپورٹ۔ عمران عباس) پیپلز پارٹی کی ایم این اے فہمیدہ مرزا اور اور ان کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سرگرمیوں سے پارٹی قیادت واقف ہے لیکن قیادت کی جانب سے ان کو پارٹی سے نکالنے یا ان کی استیفی ٰ کے بارے میں ہمیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ان خیالات کا اظہار وزیرقانون وپارلیامانی ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدین میں ضلع بدین کی پیپلز پارٹی کے قیادت کے ساتھ ملکر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جب سے پاکستان میں جمہوریت آئی ہے تب سے ہونے والے الیکشن کا میں گواہ ہوں کہ بدین میں جو حالات اب ظاہر کیئے جا رہے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے جان بوجھ کرضلع کو حساس بنایا جا رہا ہے اور وہ اس لیئے کیا جا رہا ہے کہ ان کو اپنی شکست سامنے دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح ضلع بدین میں الیکشن ملتوی کرائے جائیں لیکن ہم اس بات کی گارنٹی دیتے ہیں کہ ہم یہاں ایسا کوئی بھی ماحول پیدا ہونے نہیں دینگے جس سے ضلع بدین کا امن خراب ہو،انہوں نے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہاں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ ضلع انتہائی حساس ہے لیکن ہم بدین کی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا، انہوں نے بدین کی عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں اور 20 نومبر کو باہر سے آئے ہوئے ذوالفقار مرزا بدین سے ضلع بدر کریں،پریس کانفرنس میں ضلع بدین کے ایم این اے کمال خان چانگ، ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپر، ایم پی اے بشیر ھالیپوٹہ، سائین بخش جمالی، سائیں علی بخش شاہ، ڈاکٹر عزیز میمن، تاج محمد ملاح او ردیگر قیادت بھی موجود تھی۔
ؓبدین (عمران عباس) ضلع بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سرگرمیوں نے پیپلز پارٹی ضلع بدین کی مکمل قیادت کے ساتھ مرکزی قیادت کو بھی پریشان کردیا،16نومبر کو پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو کی جانب سے بھی بدین آنے کی اطلاع، ڈپٹی اسپیکرصوبہ سندھ اسیمبلی شہلا رضا نے بھی بدین میں ڈیرہ ڈال لیا، گذشتہ چار دنوں سے گھر گھر جاکر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوانے کے لیئے منت سماج شروع کردی،پیپلز پارٹی میں میں شامل ہونے والی نئی قیادت کے باعث بدین کی عوام میں مایوسی اور ذوالفقارمرزا کی جانب سے بدین کی عوام میں مقبولیت نے پیپلزپارٹی ضلع بدین کی قیادت کے ساتھ مرکزی قیادت کو بھی پریشان کردیا ہے ذرائع کے مطابق 16نومبر کو پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرادری نے بدین میں جلسہ عام کرنے کا بھی فیصلہ کردیا ہے، سندھ بھر سے مختلف برادریوں کے سرداروں کے علاوہ صوبائی اسیمبلی سندھ کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی گذشتہ چار دنوں سے بھی میں موجود ہیں جو بدین اور آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر جاکر پیپلزپارٹی کو جتوانے کے لیئے لوگوں کو مطمعیں کرنی کی کوششیں کررہی ہیں، بدین میں شہلا رضا کی جانب سے کیئے جائے والے ورک کو میڈیا سے دور رکھا جا رہے، لیکن پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کیئے جانے والے ورک کو میڈیا نے دیکھ لیا اور اپنی کیمرا میں محفوظ کردیا،ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں دونوں گروپوں کی جانب سے یہ دعوے کیئے جا رہے ہیں کہ وہ الیکشن کوجیتے گی، لیکن پیپلز پارٹی والوں کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے لیئے بھی پارٹی چیرمین کوبدین میں جلسہ کروانے والے فیصلے سے ظاہر یہ ہوتا ہے اس الیکشن میں ان کو ٹف ٹائم مل چکا ہے۔