کھاریاں : پیپلز پارٹی کبھی نہ ختم ہونے والی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں خالصتاً عوام میں موجود ہیں پیپلز پارٹی ہی پانچوں صوبوں میں یکساں مقبول اور وفاق کی علامت ہے۔پیپلز پارٹی کو ختم کر نے والے خود ہی ختم ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری ضیاء محی الدین جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل کھاریاں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور کارناموں سے بھری پڑی ہے جو کہ ایک تاریخ بن چکی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی دھرنے دیے جاتے رہے اور بحران بھی موجود تھے ہماری لیڈر شپ نے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت گذشتہ ایک سو دس دنوں سے جاری دھرنا ہے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں۔