پیپلز پارٹی کی بانی رکن حاجانی اجھو کے انتقال پر راجہ عبدالرزاق اور دیگر کا اظہار تعزیت

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے سابق صدر راجہ عبدالرزاق، صوبائی مشیر کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ، ضلع کونسل کراچی کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد، آغا کریم خان، غلام اکبر بلوچ، یوسی 12 ضلع ملیر کے وائس چیئر مین لیاقت بلوچ، ریاض بلوچ، رئوف بلوچ، چیئر مین یوسی 10 محمد اختر بلوچ، کونسلرزحسن بلوچ، سمیر بلوچ، شفیع بلوچ، واحد بلوچ،ابراہیم پٹیل ،اسلم کامریڈ ،آصف اقبال ،بلدیہ ملیر کے خاتون رکن کونسل سائرہ نواز بلوچ ،زیب النساء بلوچ ،سٹی کونسلررشیدہ بلوچ ،ماہ بانو بلوچ ،روماسٹو ،شازیہ بلوچ ،سعیدہ بی بی ،فہمیدہ بلوچ اور رشیدہ لاشاری نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی کی بانی رکن حاجانی اجھو اور زیب النساء کی والدابراہیم بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لوااحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

راجہ عبدالرزاق اور دیگر نے پیپلز پارٹی کی بانی رکن حاجانی اجھو کی پارٹی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرحومہ پارٹی کی نظریاتی کارکن اور جدو جہد کی ساتھی تھیں ان کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری