پیپلز پارٹی کے تحت ککری گرائونڈ کا اجتماع عام پیپلز پارٹی سے عوامی محبت کا مظہر ہے۔امجد علی شاہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا سرمایا ہے عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو عوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کرتے رہینگے۔

انہوں نے شاندا ر عظیم الشان عوامی اجتماع کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور تمام عہیدیدراوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ککری گرائونڈ کا عوامی اجتماع یہ ثابت کرچکا ہے کہ پیپلز پارٹی میں دراڑ کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں سید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دشمن یہ ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور یہ کل بھی متحد تھی۔

آج بھی ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گی سید امجد علی شاہ نے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے عہدیداران، تمام سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز، سیکریٹری اطلاعات و عہیدیداران و کارکنان خصوصاً کراچی اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے غیور عوام کو ککری گرائونڈ اجتماع میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنا نے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔