بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر سیاحت و شہری دفاع عبد السلام بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ساڑھے 4 سالوں میں تعمیر نو کے اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروانے کے علاوہ نئے میگا پرا جیکٹس میڈیکل کالجز وویمن یو نیورسٹی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقداما ت کئے ہیں وفاقی وزرا ء لشکر کشی کر کے آزاد کشمیر کے غیو ر عوام کو کشمیر کو نسل کے فنڈز کا لالچ دیکر نہیں خر ید سکتے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا ء نے جو بازاری زبا ن استعما ل کی ہے وہ قابل مذ مت ہے وزیر امو ر کشمیر نے پا کستا ن میں مقیم کشمیر ی مہا جر ین کے فنڈز رو ک کر ن لیگ کا اصل چہر ہ عوام کو دکھا دیا ہے۔
وزرا ء کے واویلے نے کشمیر ی قوم کے دلوں میں سو چنے کا احساس بیدار کیا ہے اور با لخصوص وزرا ء کی بازاری زبا ن سے وہ قوتیں جو نظر یہ پا کستا ن کو تسلیم نہیں کر تی انکے مو قف کو تقو یت دی ہے بر جیس طا ہر اور اسکے سا تھیوں کی یزرسائی سے ایسے محسوس ہو تا ہے جیسے وہ مودی اور بھا رتی جتنا پا رٹی کے ایجنڈ ے پر کا م کر رہے ہیں اور کشمیر یوں کے در ینہ مطا لبہ الحاق پا کستا ن اور کشمیر یوں کے پا کستا ن سے لازوال محبت میں دراڑ ڈالنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے محسوس ہو تا ہے کہ بر جیس طا ہر پا کستان اور وزیر امو ر کشمیر نہیں بلکہ ہندوستا ن کے وزیر امو ر کشمیر ہیں انہوں نے جس طر ح مہا جر ین کے حلقوں کے فنڈز رو کے ہیں اس لئے ایسے محسوس ہو تا ہے کہ جیسے وہ کشمیر یوں کو پا کستانی تسلیم کر نے سے انکا ری ہیں وزیر حکومت نے کہا کہ کشمیر ی پا کستا ن کی خا طر خو ن بہا رہے ہیں۔
عصمتیں لٹا رہے ہیں لیکن بر جیس طا ہر جیسے نا عاقبیت اند یش لو گ قر با نیوں پر پا نی پھیر نا چا ہتے ہیں وزیر حکومت نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی کا ر کر دگی رو ز روشن کی طرح عیاں ہے اور چو ہدری عبد المجید کی حکومت نے جس طر ح آزاد ریاست کی تا ریخ میں تعلیمی انقلا ب بر پا کیاہے اس کی نہ تو ما ضی میں کو ئی مثا ل ملتی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسے کو ئی آثا ر دکھا ئی دیتے ہیں ریاست کے عوام با شعو ر ہیں اور جر جیس طا ہر اینڈ کمپنی کو انتخا با ت میں اپنی اوقا ت یا د دلا ئیں گے انشا اللہ پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر میں کا ر کر دگی کی بنیاد پر دو با رہ حکومت بنائے گی۔