پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

PPP Protest

PPP Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا جلسہ نہیں ہو گا، اس کا مقصد کئی دنوں تک اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح کسی عمارت پر حملہ نہیں کریں گے، ہمارا پُرامن احتجاج ہو گا، ریڈ زون بھی جائیں گے۔