پیپلز پارٹی دور میں جیلوں میں متحدہ کے کارکنوں کو دی گئی سہولتوں کے ثبوت سامنے آ گئے، اجلاس کے منٹس پر کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کے دستخط ہیں، غلام قادر تھیبو اس وقت آئی جی جیل خانہ جات تھے، اجلاس میں ایم کیو ایم کے 2 صوبائی وزراء اور ایک رکن سندھ اسمبلی نے بھی شرکت کی تھی۔