اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی اور جمعیت علمااسلام (ف) کے درمیان چیرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی اور قیوم سومرو پر مشتمل 2 رکنی وفد نے جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی اور اس دوران رضا ربانی نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیش کش بھی کی جب کہ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔