پیپلز پارٹی کی کراچی میں سیاسی زور دکھانے کی تیاریاں

 PPP Rally

PPP Rally

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی مزارِ قائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگانےاور اسٹیج پر کام آخری مراحل میں ہے۔

جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم اور رہنماؤں کی تصاویر بھی سجی ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر جلسہ گاہ اور اسٹیج کے گرد کنٹینرز کا حصار بنایا جائے گا جس کے لیے کنٹینرز جلسہ گاہ پہنچائے جا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

رات کو بارہ بجے کے بعد کنٹینرز لگا کر شاہراہ قائدین کی داخلی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔