کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مراز مقبول احمد نے کہا ہے کہ 21جون شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تجدید وفا کا دن ہے اس دن جیالے خون کے عطیات دے کر یہ ثابت کریں کہ ہم آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی قیادت میں متحدہ ہیں انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ضلع کورنگی کے تمام وارڈ کی سطح پر منعقدہ کئے جائیں گے سالگرہ کی تقریب شایان شان طریقے سے منا نے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے یہ بات انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے ضلعی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر عون جعفری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے ضلعی عہدیدار ،سٹی ایریا ز کے صدور جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی اجلاس میں علاقائی صورتحال اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں پیپلز پارٹی کو فعال کیا جائیگا اس موقع پر ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمدعہدیداروں اور کارکنان سے کہاکہ وہ تنظیم کو منظم اور فعال بنا نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں اور کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ 21جون کو اپنی شہید قائد سے تجدید عہد وفا کے لئے خون کے عطیات دیں اور علاقائی سطح پر سالگرہ کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا جائے۔