پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ کا ضلع ملیر کی عوام سے تیر پر مہر لگانے کی اپیل

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے ضلع ملیر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ آج ضمنی انتخاب میں تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار عبدالحکیم بلوچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا نے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تیر نشان ہے ترقی، خوشحالی اور قیام امن کا عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی بھٹو اور بے نظیر نظریے کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشا اللہ 2018ء کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی امجد علی شاہ نے حلقہ NA-258ضلع ملیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ تیر پر مہر لگا ئیں اور عبدالحکیم بلوچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر یہ ثابت کردیں کہ ملیر بے نظیر بھٹو کا قلعہ اور پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔

جاری کردہ میڈیا سیکریٹری