پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا تین روزہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ ادویات کی مفت فراہمی

Karachi

Karachi

کراچی : پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے فیصلے اور ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد کی ہدایت پر کورنگی نمبر5 پر ڈسٹرکٹ کے نائب صدور خیر محمد بلوچ اور رفیق باجوہ کی زیر نگرانی کراچی میں گرمی سے متاثرہ افراد کیلئے 3روزہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا گیا کیمپ پر متاثرہ افراد میں گرمی سے بچائو کی ادویات اور ٹھنڈے صاف پانی کی بوتلیں مفت فراہم کی گئی گذشتہ دو روز سے کیمپ پر مریضوں کی کثیر تعداد میں آمد اور سہولیات سے فائدہ اٹھایا درین اثناء کورنگی نمبر5 پر ہی ضلع صدر مرزا مقبول احمد کی قیادت میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور طویل بندش کے خلاف بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا اس مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کورنگی لانڈھی کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے کراچی دشمنی رویے کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد اور جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے الیکٹرک کی انتظامیہ کو وارننگ دیئے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ کے الیکٹرک کے دفاتر پر دھرنا دیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کورنگی کے مسرت اقبال مرزا، خیر محمد بلوچ، رفیق باجوہ ، افتخار انصاری، غضنفر شاہ ، جمیل برنی، ارشاد علی ، عقیل احمد ، اعظم خان درانی ، نسیم احمد خان، طاہر خان، شاہد رضوی، انتظار حسین ،شریف بلوچ، رضوان خان، افسر خان، عمران اعجاز کے علاوہ دیگر سینکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔