پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کیا ہے۔ دل محمد حمائتی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنماء یوسی 32ضلع ملیر کے چیئر مین دل محمد حمائتی، وائس چیئر مین غلام محمد حمائتی ،مزدور رہنماء صدیق حمائتی اور کونسلر بشیر حمائتی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور حقوق کے لئے آواز بلند کیا ہمارے قائد،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے غریب ،مفلوک الحال اور مزدور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد میں اپنی جان قربان کر دی۔

انہوں نے جمہوریت دشمنوں اور عوام حقوق غضب کرنے والے آمروں کے سامنے اُن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر کبھی بھی عوامی حقوق کی جدو جہد میں اپنا سر نہیں جھکایا ،پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنمائوں نے یکم مئی کو کامیاب ریلی کے انعقاد پر پیپلز پارٹی سندھ ،کراچی ڈویژن اور ضلع تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے اسے تاریخی بنا نے پر کراچی کے محنت کشوں اور عوام کو مبارکباد پیش کیا ہے۔

جاری کردہ: میڈیا سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی
ڈسٹرکٹ ملیر کراچی
مورخہ 4مئی 2017ء