کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء احمد وسیم علوی کے بڑے بھائی زکواة و عشر کمیٹی کے لوکل چیئر مین احمد کلیم علوی مرحوم کا سوئم آج بعد نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 پر منعقد ہوگا۔ جبکہ خواتین کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ مکان نمبر 1/919 شاہ فیصل کالونی نمبر 1 پر اہتمام کیا گیا ہے۔
قبل ازیں مرحوم کی تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی نماز جنازہ و تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء چیئر مین زکواة و عشر خالد لطیف ،عارف مٹھانی ،شاہد کمال عباسی ،علی شاد،اصغر آرائیں ،اختر بلوچ ،آباد محمد قریشی ،سلیم الدین انصاری ،یونین کمیٹی نمبر9سے تعمیر و ترقی شاہ فیصل اتحاد کے نامزد چیئر مین عظیم الدین مجیب ، وائس چیئر میں محمد عاصم خان، یونین کمیٹی نمبر 10 سے چیئر مین کے اُمیدوار محمد عبدالقدیر شریف، یونین کمیٹی نمبر 11 سے چیئر مین کے اُمیدوار ریاض تبسم ،یونین کمیٹی نمبر 12 سے عوام دوست اُمیدوار برائے چیئر مین سید امجد علی شاہ ، یونین کمیٹی نمبر 8 سے عوام دوست اُمیدوار برائے چیئر مین محمد فضل ،جمن پہنور سمیت سینکڑوں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔