اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن کو دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے، نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کےبعد دو اسٹنٹ ڈال دیئے۔
اعتزاز احسن کے ترجمان آفتاب باجوہ کےمطابق اعتزازاحسن معمول کےچیک اپ کیلئےنجی اسپتال گئے تھے، جہاں معائنے کے دوران ان کے دل کی دوشریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹروں نے انجیوپلانسٹی کےبعد دو اسٹنٹ بھی ڈال دیئے ہیں۔ ترجمان کےمطابق اعتزاز احسن کی طبیعت بہتر ہے، امید ہےکہ ڈاکٹر آج انہیں گھرجانے کی اجازت دے دیں گے۔