سکھر (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
دو روز قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پی پی رہنما کے بیٹے نے عدالتی حکم پر ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سےکاغذات ضمانت پر دستخط کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کےآرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ نیب نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو 2019 میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔