کراچی (اسٹاف رپورٹر) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی استحکام مساوت کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں اور بے نظیر جدوجہد سے بھر پور زندگی گزاری ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر PS-127کے رہنماء آغا کریم خان ،وائس چیئر مین یوسی 12سید لیاقت بلوچ ،سنیئر رہنماء غلام اکبر بلوچ ،ہاشم لاشاری ، آصف اقبال ،معروف سماجی رہنماء سائیں جان محمد بلوچ ،کامریڈ اسلم ،حسین منگریو ،الیاس خاصخیلی ،فدا لاشاری ،ہاشم کچھی ،وسیم چھوٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔
رہنمائوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ بطور شریک ہم سفر بیگم نصرت بھٹو نے ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ہم قدم رہ کر برے حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ سیاسی جدو جہد کے ساتھ بطور ماں اپنے بچوں بہترین سیاسی تربیت کی جس کا برملا اعتراف شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی تصنیف دختر مشرق میں کیا ہے ۔رہنمائوں نے کہاکہ آج ہم کارکنان پیپلز پارٹی متحد و منظم ہوکر یہ عہد کریں کہ بھٹو ازم کی تکمیل کے لئے بیگم نصرت بھٹو کی جرات و حوصلہ کو اپنا شعار بنائیں گے ۔اس موقع پر آغا کریم خان نے اعلان کیا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پرPS-127کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب(آج) مورخہ 23اکتوبر 2016ء بروز اتوار سہہ پہر 3بجے یوسی 12کے مرکزی آفس غریب آباد میں منعقد ہو گی۔ جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری