پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کر دیا

Asif Zardari Meeting

Asif Zardari Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بریفنگ میں کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالف کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو محدود اختیارات کی خیرات نہیں بلکہ مکمل صوبہ چاہیے۔

کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، 18 ویں ترمیم پر ہم نے تمام پارٹیوں سے مشورے لیے تھے، چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی تھا ہم نے اسے ختم کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام اراکین نے مل کر 73 کے آئین کو بحال کیا، ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم کا دفاع کریں گے، 18 ویں ترمیم کے خلاف وفاقی حکومت کچھ ادارے واپس لے رہی ہے، وفاقی حکومت کے اداروں کو واپس لینے کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے، نئے چیف جسٹس سےامید ہے کہ بھٹو صاحب کا کیس حل کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انسانی حقوق پرعمل کیلیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے، کسی دباؤ میں نہیں آتی، جو کچھ قومی مفاد میں ہوگا وہی کریں گے۔