شانگلہ (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کراچی میں رینجرز کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں۔
شانگلہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کراچی میں رینجرز کو کام کرنے نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شہر میں ایک مرتبہ پھر تشدد بڑھنے کا خدشہ ہے تاہم اگر رینجرز خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خلاف آپریشن کرنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے تک ملک میں تبدیلی کی خواہش نہیں کی جاسکتی جب کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور سب مل کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پڑے، کراچی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کا میئر ہوگا لیکن میئر کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہوں گے۔