اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی وزیراعظم اور ان کی فیملی کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری۔ الیکشن کمیشن نے حکمران خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔
کیپٹن صفدر کو اثاثے چھپانے کی درخواست پر نوٹس جاری۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی حکمران فیملی کے 1990 سے 2013 کے دوران جمع کاغذات نامزدگی اور گوشواروں کی نقول کیلئے درخواست منظور کر لی۔
نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پیپلز پارٹی ان سب کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرے گی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کیخلاف تحریک انصاف کی اثاثے چھپانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ کمیشن نے کیپٹن صفدر کو یکم جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔