کراچی (جیوڈیسک) بھنگوریہ گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے اور اقتدار کو دوسری سیاسی جماعتوں کو منتقل کیا، کوئی ایسے نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو عوام کی حکمرانی کی بات کرنے پر قتل کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی سیاست کے گرد طواف کر رہی ہے۔