کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ پارٹی قائدین ارکان قومی اسمبلی کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ کل بعد دوپہر ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ایوان میں صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی اپنی احتجاجی آواز بلند کرے گی اور اپنے فیصلے پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دے گی۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کر کے اپنے اختیارات پر خود کلہاڑا مارا۔ الیکشن کمیشن آزاد خود مختار ادارہ ہے، وہ معاملہ سپریم کورٹ لیکر کیوں گیا۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ آئین میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی اپنی اپنی حدود و قیود ہے، اس لئے الیکشن کمیشن کو شیڈول کا فیصلہ خود کرنا تھا، چاہے موجودہ فیصلہ ہی کرتا۔