پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو آئین دیا اور اصلی شکل میں بحال کیا

PPP Layyah

PPP Layyah

لیہ (طارق پہاڑ) ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر نے اقتدار کیلئے نہیں غریب عوام مزدور کسانوں کیلئے جان کی قربانی دی پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو آئین دیا اور اصلی شکل میں بحال کیا پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایٹمی پروگرام اور محترمہ نے میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی۔

پی پی پی نے مظلوم مجبور محروم طبقات کو زبان دیضلعی صدر شہاب الدین سیہڑ خطاب کرنے آئے تو کارکنان نے گو شہاب گو کے نعرے لگے جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کے حق میں نعرے لگانے والے ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال سینئر نائب صدر کا نام لیکر یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کارکنوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کو سٹیج سے اتارا جائے سرائیکی صوبے کا قیام عوام کی آواز ہے۔

چاہوں یا نہ چاہوں ایک دن سرائیکی صوبہ ضرور بنے گا ۔ ملک نیاز جکھڑ اور بہادر سیہڑ کے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کسے کوئی فرق نہیں پڑتا پی پی پی بڑی سیاسی جماعت ہے اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں جمہوریت میں کسی کو پابند نہیں کیا جاسکتالیہ(نمائندہ شناور)سابق وزیر اعظم پاکستان،وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے غوثیہ منزل لیہ میں سید رفاقت گیلانی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر نے اقتدار کیلئے نہیں غریب عوام مزدور کسانوں کیلئے جان کی قربانی دی ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو آئین دیا اور اصلی شکل میں بحال کیا پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایٹمی پروگرام اور محترمہ نے میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے مظلوم مجبور محروم طبقات کو زبان دی یہ پارٹی غریبوں مزدورکسانوں کی پارٹی ہے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سرائیکی جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنے تاکہ یہاں کے اپنے وسائل ہوں یہاں کا وزیر اعلیٰ،اسمبلی،سپیکر اور کابینہ ہو جو مقامی وسائل سے مقامی مسائل کے حل پر خرچ کرے تاکہ یہ خطہ اسلام آباد اور لاہور جیسی ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کریں گے تو پارٹی اقتدار میں آئی گی نہ پہلے کبھی چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے عورتوں کیلئے قانون سازی کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر حلقہ میں شروع کیا اور ہر حلقہ میں تیس ہزار خواتین کو آج بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو پہلی خاتون وزیر اعظم ،پہلی سپیکر قومی اسمبلی پہلی وزیر خارجہ جس کا تعلق اسی خطہ ہے بنایا،انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں نہ ہی حکومت کء خلاگ بات کرنا چاہتے ہیں وائس چیئرمینپیپلز پارٹی نے پارٹی کے اندورنی اختلاف پر کہا کہ کارکن کو کسی عہدیدار سے تو اختلاف ہو سکتا ہے مگر بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر سے تو کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے لہذا کارکنان درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے پارٹی کو مضبوط کریں انہوں نے سید رفاقت گیلانی ملک رمضان بھلر کی پارٹی میں شمولیت کو خوش ؤئند قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی خدمت کر سکتی ہے قبل ازیں اجتماع سے خطاب میں سید رفاقت حسین گیلانی ملک رمضان بھلر نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شہاب الدین سیہڑ نے بھی خطاب کیا اجتماع میں جب ضلعی صدر شہاب الدین سیہڑ خطاب کرنے آئے تو کارکنان نے گو شہاب گو کے نعرے لگے جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کے حق میں نعرے لگانے والے ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال سینئر نائب صدر کا نام لیکر یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کارکنوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کو سٹیج سے اتارا جائے،بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی بھر پور انداز میں حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 40ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو دہشت گردی کی نذر کیا ہے ایسے عناصر کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیئے انہوں نے لیہ سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق ایم این ایز سے پیپلز پارٹی چھوڑ جانے کے سوال پر تبصر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا اور پارٹی چھوڑ جانے والوں کو خود سوچنا چایئے کہ کیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے اتحادیوں کا بڑا رول ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ، سینٹ کی چیئرمین شپ کیلئے بھی متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے ، مفاہمت کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کا مفاد ہے ، عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور جنرل انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے کی بجائے اسمبلی میں آئیں اور مل کر تمام جماعتوں کے ساتھ قانون سازی میں کردار ادا کریں تاکہ آئندہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں ، صرف سینٹ کی حد تک ہی نہیں تمام انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے لیہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

PPP Layyah

PPP Layyah

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ڈرتا ہوں ، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے عدالتی حکم ناموں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام عوام کی آواز ہے ، چاہوں یا نہ چاہوں ایک دن سرائیکی صوبہ ضرور بنے گا ۔ لیہ سے دو بڑی سیاسی شخصیات ملک نیاز جکھڑ اور بہادر سیہڑ کے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی بڑی سیاسی جماعت ہے اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں جمہوریت میں کسی کو پابند نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اظہار رائے پر قدغن لگائی جاسکتی ہے ۔ جس کو ہمارے منشور سے دلچسپی ہوگی اور بے نظیر بھٹو ، ذوالفقار بھٹو کے ویژن کے ساتھ وابستگی رکھنا چاہئے گا وہ یہیں رہے گا اور اگر کوئی کسی اور پارٹی میں جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے اتنی بڑی جماعت سے کسی کو جانے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پوری قوم کی آواز ہے ، پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں ، مالاکنڈ اور سوات میں بھی آپریشن کیا گیا چالیس ہزار سول لوگوں کے علاوہ 8 ہزار فوجی جوان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار شہید ہوچکے اب وقت ہے کہ پوری قوم یکجا ہو تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کی بدولت اسلام اور ملک کے بگڑتے نام کو روکا جاسکے ۔ قبل ازیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی خدمت اور ان کے ووٹوں کی بدولت اقتدار میں آئی ، پیپلزپارٹی نے کبھی چور دروازہ اختیار نہیں کیا ہمیشہ عوامی مفاد میں کرسی کو ٹھوکر ماری آئندہ بھی عوامی طاقت اور ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ثابت کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔ اپنے دور اقتدار میں کسانوں ، مزدوروں اور عام عوام کی آواز بنے اور خواتین کیلئے بھی خصوصی قانون سازی کی ۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ملک کی پہلی وزیراعظم ، فہمیدہ مرزا ملک کی پہلی سپیکر ، حنا ربانی کھر ملک کی پہلی وزیر خارجہ اور گلگت بلتستان میں خاتون گورنر بنانے کا اعزاز بھی پیپلزپارٹی کے حصے میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مستقبل میں مضبوط بنا کر چیلنجز سے نبردآزما ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کیخلاف اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کیخلاف کوئی بات کرنا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی صرف عوام اور اپنی بات کرے گی ۔ سرائیکی صوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا وقت کا تقاضا ہے اور الگ صوبے ہی کی بدولت خطے کی محرومیوں کا خاتمہ اور عوام کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لیہ اتنی ترقی کرے جتنی لاہور نے کی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ غریب عوام کی امنگوں کے مطابق سرائیکی صوبہ ضرور بنے گا ۔ انہوں نے جلسے کے منتظمین کے شکریہ ادا کرنے کے علاوہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے پیر سید رفاقت شاہ گیلانی اور رمضان بھلر کو اپنی جماعت میں ویلکم کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ پی پی پی ہمیشہ عوام کی آواز بن کر غریبوں کے حقوق کی جدوجہد کرتی رہے گی ، انہوں نے ضلعی صدر شہاب الدین سیہڑ اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے سردار شہاب الدین سیہڑ ضلعی صدر نے اپنے مہمان کو ویلکم کہا انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو بھی پارٹی پرچم میں دفن کیا گیا اور آج وہ بھی اعلان کرتے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی وصیت کررکھی ہے کہ مرنے پر انہیں بھی پیپلزپارٹی کے پرچم میں دفن کیا جائے ۔ سید رفاقت گیلانی نے اپنے خطاب میں ساتھیوں ، خاندان اور یونائیٹڈ فرینڈز کیبنٹ سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسے میں جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ رضوان عالم اور ڈویژنل صدر چوہدری سرور عباس ، سابق تحصیل ناظم ملک منظور حسین جوتہ اور سابق ایم این اے سردار غلام فرید خان میرانی نے بھی شرکت کی ۔ جلسے کے دوران سید فضل حسین شاہ بھی سٹیج پر دکھائی دیئے۔