کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے آج ہونے والے جلسہ کے موقع پر ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے دیگر شہروں سے آنے والی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولت کا بندوبست بھی کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پر صدر دواخانہ اور کوریڈوتھری سے خداددا کالونی فلائی اوور، پیپلز چورنگی کا راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے آگے جانے والے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔
شارع فیصل سے شارع قائدین جانے والے ریجنٹ پلازہ،لکی اسٹار، صدر سے ایم اے جناح روڈ کا راستہ اختیار کریں جبکہ ایم اے جناح روڈ پر ناز پلازہ سے لیفٹ ٹرن، کوسٹ گارڈ سے رائٹ ٹرن ، بہادر یار جنگ روڈ ، ہولی فیملی اسپتال ، سولجر بازار ، البیلا لائٹ سگنل اور لسبیلہ سے ہوتی ہوئی ناظم آباد کی طرف بھیجا جائے گا۔
یونیورسٹی روڈ سے اے ایم اے جناح روڈ آنے والے نیپا چورنگی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل یا حسن اسکوائر ، نیشنل اسٹیڈیم اور کارساز کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔ سہراب گوٹھ سے تین ہٹی سے صدر یا کینٹ آنے والے تین ہٹی سے بائیں جانب، جیل چورنگی، شہید ملت روڈ ، بلوچ کالونی ، شارع فیصل کا راستہ استعمال کریں۔
ناظم آباد سے صدر یا کینٹ آنے والے لسبیلہ چوک سے دائیں جانب ، گارڈن ،مکی مسجد کا راستہ استعمال کریں ۔ڈسٹرکٹ حیدرآباد سے انےوالی نو ہزار سے زائد گاڑیوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم، نیشنل کوچنگ سینٹر، ٹیپو سلطان روڈ، چائنا گراؤنڈ کشمیر روڈ، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس ، نور گراؤنڈ اور خالد بن ولید روڈ پر پارک کی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ میر پور خاص سے آنے والی ڈھائی ہزار سے زائد گاڑیاں آغا خان اسپتال کے ساتھ اسٹیڈیم روڈ اور ہوم اکنامکس کالج میں پارک کی جائیں گی ، لاڑکانہ ڈویژن سے آنے والی چار ہزار سے زائد گاڑیاں سوک سینٹر روڈ، ہائسنس سیل کمپنی اور حسن اسکوائر ملک پلانٹ پر کھڑی کی جائیں گی۔
سکھر ڈویژن سے آنے والی گاڑیاں جیل لوپ ، داؤد انجیئنرنگ کالج اور اسلامیہ کالج ، اور جیل چورنگی سے میڈی کیئر شہید ملت روڈ اور خاتون پاکستان کالج پر کھڑی کی جائیں گی ، جبکہ ان کے علاوہ ایس ار ٹی سی گراؤنڈ ، گل پلازہ ، کراچی گرامر اسکول کے سامنے پلاٹ ، بی ایم بی اسکول ، ریلوے گراؤنڈ سٹی اسٹیشن آرمی ویلفریئر ٹرسٹ گراؤنڈ ، ایف ٹی سی بلڈنگ، ریلوے گراؤنڈ کالاپل ، کوکن گراؤنڈ گلشن اقبال اور ائے ایم سی اے گراؤنڈ کو متبادل کے طور پررکھا گیا ہے۔