کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری تھر پارکر روانہ ہو گئے، ذرائع کے مطابق تھر میں جاری قحط سالی پر قابو پانے کے لئے حکومت سندھ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بلاول بھٹو اچانک دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اطلاعات شرجیل میمن میں بھی روانہ ہو ئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری تھر میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ واضع رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی تھر پہنچ رہے ہیں۔