لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جمیعت علما اسلام ف پر پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ تینوں جماعتوں نے طویل مدت سے پارٹی انتخابات نہیں کرائے اس لئے وہ قانونی تقاضے پورے نہیں کر رہیں۔
تینوں جماعتوں پر فوری پابندی عائد کی جائے ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر کے درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔