اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعید غنی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ علیمہ خان اس طرح کی سلائی مشین غریب خوتین کو بھی دیں، جادوئی مشین تھیں تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سچ سچ بتائیں کتنا چندہ چوری کیا، غریبوں اور مسکینوں کی امانت میں خیانت کہاں کی انسانیت ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ شوکت خانم اور نمل میانوالی فنڈز کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے اور وزارت داخلہ عمران اور علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ بے نقاب ہو چکے ہیں، مسخروں کے ذریعے حکومت نہیں چلتی۔