اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی حمایت کردی، کہتے ہیں دورے سے ماحول پر طاری تناؤ میں کمی آئے گی۔
اسلام آباد گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنی چاہئے، ان کے دورے سے خطے کے ماحول پر طاری تناؤ میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالفت برائے مخالفت کی حامی نہیں، تحریک انصاف اور ن لیگ ان حلقوں میں تحقیقات کرائیں جہاں شک ہے، جمہوریت کیخلاف کوئی کام کیا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔