پیپلزپارٹی نے پنجاب غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کر دیا

PPP

PPP

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کروانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس اقدام سے معاشرے میں کرپشن کو فروغ ملے گا اور عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہونگے لہذا عدالت غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔