کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونے والے جلسے کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پرجلسہ گاہ جانے والے قافلے رواں دواں ہیں۔ کیمپوں، راستوں اور جلسہ گاہ میں جیالے پارٹی نغموں پر جھومتے نظر آ رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے جلسے کو تاریخی بنانے کےلیے ملک بھر کے تنظیمی ڈھانچے کو متحرک کیا گیا ہے جس کا اثر کراچی میں نمایاں ہے۔
جابجا پی پی کا مخصوص پارٹی نغمہ گونج رہاہ ے۔ جس پر جیالے اور جیالیاں جھوم رہے ہیں۔
نیشنل ہائی اور سپر ہائی وے سمیت شہر کے داخلے کا ہر راستہ، پی پی کے جیالوں سے بھر اور پی پی کے جلسہ گاہ کو جاتا محسوس ہوتا ہے۔
راستوں میں لگے کیمپوں پر جوں ہی کوئی قافلہ اندرون ملک سے پہنچتا ہے کارکن دیوانہ وار جھومنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے لیے جلسہ گاہ کی طرف پیدل مارچ کرنے والوں کی ہے۔
کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس جوش و خروش سے 2007ٍء کی یاد تازہ ہو گئی جب پیپلزپارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا تھا۔