پیپلز پارٹی مصالحت اور بھائی چارے کی سیاست جاری رکھے گی: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے اپے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے جھوٹ اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی مصالحت اور بھائی چارے کے فروغ کی سیاست جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کراچی شہر میں امن اور مفاہمت کی خاطر کارکن کسی بھی بات کا جواب نہ دیں۔ پارٹی رہنما اور کارکن کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہ کریں۔

انہوں نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو معاشرے کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کو خوشحال، دہشت گردی اور لڑائی جھگڑوں سے پاک کرنا چاہیئے۔