لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو انتقال کر گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اوراین اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو نیویارک میں انتقال کر گئے۔ ایم این اے محمد ایاز سومرو کافی عرصہ سے دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج رہے جب کہ دو ہفتوں سے وہ نیویارک میں زیر علاج تھے۔
ایاز سومرو پچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اور ڈسٹرکٹ بارکے صدر سمیت صوبائی وزیر قانون بھی رہے۔
دوسری جانب آصف زرداری نے ایازسومرو کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، ان کی جمہوریت اور پارٹی کے لیئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پارٹی اور بھٹو خاندان ایاز سومرو کے انتقال پر غمزدہ ہے۔