پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سٹی ایریا کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئررہنماء ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن انتقال کرگئے مرحوم کا نماز جنازہ مکہ مسجد حیدر آباد کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین منو بھائی قبرستان حسن اسکوائر میں انجام دی گئی نماز جنازہ اور تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 4اپریل 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر تا عصر شیخ عبد الراحمن مرحوم کی رہائش گاہ حیدر آباد کالونی میں منعقد ہوگی دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر سعید غنی ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی وقار مہدی،راشد حسین ربانی ،ذوالفقار قائم خانی ،خالد لطیف ،پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ محمد سعید چائولہ نے شیخ عبدالرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ۔حیدر علی ۔ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سٹی ایریا PS-116