کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء نصرت کبیر انصاری کا رضائے الہی سے انتقا ل ہوگیا ۔مرحوم کا نماز جنازہ مدینہ مسجد شاہ فیصل کالونی اور تدفین عظیم پورہ قبرستان گرین ٹائون میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ و تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری،سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر ،جنرل سیکریٹری اختر بلوچ ،سابق عوام دوست یوسی ناظم آباد محمد قریشی ،سلیم انصاری ،ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر منظر عباس و دیگرہنمائوں و کارکنان اور عزیز و اقارب سے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کا سوئم (آج) مورخہ 12اگست2015ء بروز بدھ بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد مدینہ شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہو گی۔