کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم انصاری ،سید امجد علی شاہ ،غلام رسول ،محمد حنیف ،ابو بکر بن محبوب اور دیگر رہنمائوں و کارکنان نے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء میڈیا سیل کراچی کے رکن سید منظور عباس کے انتقال پرگہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کےا۔
منظور عباس کی پارٹی کے لئے جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں نے منظور عباس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔