پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کا سید مراد علی شاہ کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ ،محمد حنیف ،رانا طاہر زبیر ،لیاقت علی ،ابو بکر بن محبوب اور دیگر نے سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ سید مراد علی شاہ دھرتی مہران کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا ئیں گے۔

پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں نے سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی اور اعتماد پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ سید مراد علی شاہ قیادت کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔