پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام دعوت حلیم کا اہتمام

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام سنیئر رہنماء ساتھی جمیل کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے نو منتخب عہدیداروں اور کارکنا ن کے اعزاز میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،پاکستان پیپلز پارٹی NA-256کے نامزد سابق اُمیدوار منظور عباس ،PS-120کے جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،انتظار حسین ،احمد وسیم علوی ،سلیم الدین انصاری ،شاہ فخر عالم ،امتیاز مغل ،جان محمد بلوچ ،سید امجد علی شاہ ،پیپلز پارٹی لانڈھی کے رہنماء نسیم احمد خان ،رانا طاہر زبیر ،محمد حنیف خان ،فضل احمد ،قمر نور ،مولانا ابو الفتح،ابو بکر بن محبوب کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول اور جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ کارکنان تنظیم کو منظم اور فعال بنائیں۔

پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں اس موقع پر انہوں نے رہنمائوں اور کارکنان پر زور ددیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے ہر بلدیاتی نشست سے انتخابات میں حصہ لے گی شہر کراچی کے تمام ضلع میں پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت سے خائف جماعتیں پروپگنڈہ کررہی ہیں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے نومنتخب رہنمائوں نے کہاکہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شہر کراچی کا آئندہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہوگا۔