پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون کی خواتین کا قافلہ صنوبر سلیم انصاری کی قیادت میں جلسہ عام میں شرکت کرے گا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا مشن چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کی جدو جہد کررہی ہے اور انشا اللہ پاکستانی عوام کو پیپلز پارٹی کے پرچم تلے حقوق ملیں گے صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے تحت آج ککری گرائونڈ میں ہونے والا جلسہ عام تاریخی عوامی اجتماع ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ جلسہ عام شہر کراچی کا سیاسی منظر تبدیل کرے گا۔

شہر سے دہشت گردی اور نفرت کی سیاست کا خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا صنوبر سلیم انصاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی کارکنان آج ککری گرائونڈ کے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرینگی انہوں نے کراچی کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جلسہ عام میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں۔