پی پی کو سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان میں حکومتیں جانے کا خوف ہے، شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

کراچی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی حکومتیں جانے کا خوف ہے اس لیے وہ حکومت مخالف تحریک کا ساتھ نہیں دے رہی۔

جبکہ ایم کیو ایم کے بارے میں وہ اب بھی پرامید ہیں کہ وہ وقت آنے پر اچھا فیصلہ کرے گی۔ انھوں نے یہ باتیں جیو تیز سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔