یپلزپارٹی سندھ کے نومنتخب اراکین کا اجلاس طلب

PPP

PPP

سندھ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس کوبلاول ہاوس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں توقع ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام اراکین سے انتخابات دوہزارتیرہ کے حوالے سے بذریعہ ٹیلی فون تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سندھ میں حکومت سازی کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ سندھ میں مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے سندھ میں حکومت سازی کیلئے دگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنے اوروفاق میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے تمام نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تینتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔

سندھ میں صوبائی اسمبلی کی ایک سو تیس میں اکسٹھ نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی۔ سندھ میں صوبائی اسمبلی کی بتیس نشستیں حاصل کر کے ایم کیوایم دوسرے نمبر پر ہے۔