لاہور : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں ذیشان بیگ شامی اور احسن رضوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیاب احتساب ریلی سے پاناما لیکس کے چوروں کے پسینے چھوٹ چکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب کی عوام نے والہانہ استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ لٹیروں کا انجام قریب آچکاہے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی آمرانہ پالیسیوں سے تنگ آئی عوام نے بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے فیصل آباد کے درمیان جس طرح استقبال کیا اس سے ثابت ہوچکاہے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ بن چکا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا شکار تمام ممالک کے حکمران طبقہ نے مستعفی ہو کر احتساب کے لئے خود اپنے آپ کو پیش کیا۔
لیکن پاکستان میں با اثر حکمرانوں نے الٹی گنگا بہا دی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کے پیسوں کا کوئی حساب نہیں دے رہا بلاول بھٹو زرداری ایک بہادر اور محب وطن دلیر لیڈر ہیں جو قوم کے لوٹے ہوئے پیسے حکمرانوں سے نکلوائیں گے۔