اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 سے کامیاب امیدوارطارق محمود باجوہ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی پی 170 سے ایک امیدوار مقصود اعوان کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ۔
ان کے مخالف کامیاب امیدوارطارق محمود باجوہ عدالت میں اعتراف کرچکے ہیں کہ 2001کے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی ساتھ انہوں نے میٹرک کی جعلی سند جمع کرائی تھی ۔
اس لیے وہ الیکشن کیلئے نا اہل ہیں عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ پی پی 170 سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب سے طارق محمود باجوہ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا جائے۔مقدمے کی مزید سماعت 22مئی کو کی جائے گی ۔