پیپلزپارٹی ٹائون مصطفی آباد کے صدر بائو غلام رسول کے والد انتقال کر گئے

مصطفی آباد/للیانی : پیپلزپارٹی ٹائون مصطفی آباد کے صدر بائو غلام رسول کے والد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی شرکت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ٹائون مصطفی آباد کے صدر بائو غلام رسول کے والدملک محمد یعقوب انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان بابا مٹھوہ شاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک۔